نواز شریف کا علاج دریافت ہو گیا

انگریزی ڈاکٹر نواز شریف کا علاج تو کیا بیماری بھی تلاش نہ کرسکے،میں نے 3 دن میں نواز شریف کا علاج نہ کیا تو پھانسی پر لٹکا دینا۔ حکیم کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 نومبر 2019 17:21

نواز شریف کا علاج دریافت ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ کئی ہفتوں سے بیمار ہیں۔ان کے جسم پر اب خون کے دھبے بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ڈاکٹرز تاحال نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کر سکے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوائے جائے جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے۔ان کی ٹیسٹوں کی وجہ سے ہی نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہو سکے گی،تاہم یہاں پر ایک ایسے حکیم صاحب بھی ہیں جنہوں نے نا صرف نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کر لی بلکہ اس کا علاج بھی دریافت کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔جس پر پروفیسر حکیم شاہد اقبال ظہیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کا علاج دریافت ہو چکا ہے۔پروفیسر شاہد اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انگریزی ڈاکٹر نواز شریف کا آج تک علاج تو کیا مرض بھی تلاش نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

اگر نواز شریف کا علاج 3 دن میں نہ کر سکا تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔مذکورہ حکیم نے لوگوں سے یہ تصویر شئیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ نواز شریف کے رشتہ داروں تک پہنچ جائے اور وہ میرے ساتھ رابطہ کر سکیں۔

۔پروفیسر شاہد اقبال نے اس تصویر پر اپنا رابطہ نمبر بھی درج کر رکھا ہے۔یہ تصویر آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ان کے مریض کی حالت بہت زیادہ تشوش ناک ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے جبکہ ان کے دماغ کو خون کی سپلائی دینے والی شریانوں میں 85فیصد تنگی ہے۔ اس باعث انہیں کسی بھی وقت فالج ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کس وجہ سے کم ہوئے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی ہونے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کا بون میڑو ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے جو بیرون ملک میں ہی ممکن ہے۔