ایف بی آر نے جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کیلئے مسودہ تیار کر لیا

جیولری کا کاروبار کرنے والوں کو خریدار کی معلومات رکھنا لازم ہو گا، اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی کے خریدار کی معلومات رجسٹرڈ کرینگے

جمعہ 15 نومبر 2019 18:16

ایف بی آر نے جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کیلئے مسودہ تیار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کیلئے مسودہ تیار کر لیا جس کے تحت جیولری کا کاروبار کرنے والوں کو خریدار کی معلومات رکھنا لازم ہو گا، اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی کے خریدار کی معلومات رجسٹرڈ کریں گے، جیولری اور پراپرٹی کے خریداروں کی ذرائع آمدن بھی پوچھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے زیورات اور جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ، بینک اکائونٹ نمبر، مالیت اور دیگر معلومات لینے کی شرط رکھ دی ہے، تمام ادائیگیاں بینک اکائونٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔ دکاندار آپس کے لین دین میں سیلز ٹیکس نمبر لکھنے کے پابند ہوں گے ۔جیولری اور پراپرٹی کے خریداروں کی ذرائع آمدن بھی پوچھی جائے گی ۔ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اس پر اعتراض ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع آمدن کی بتانے کی شرط کو مسودے کا حصہ نہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :