گورنر پنجاب ، وزیراعلی پنجاب کی وزیر خارجہ سے ماموں زاد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 15 نومبر 2019 18:23

گورنر پنجاب ، وزیراعلی پنجاب کی وزیر خارجہ سے ماموں زاد بھائی کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے وزیر خارجہ سے ان کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبروجمیل کی دعاء کی۔