پاک بحریہ کے بحری جہازوں پی این ایس معاون اور پی این ایس اصلت کا مراکش کے شہر کاسابلانکا کا دورہ
جمعہ 15 نومبر 2019 19:05
(جاری ہے)
مشن کمانڈر نے گزشتہ سال پاک بحریہ کے بحری جہازوں کو کاسا بلانکا کی بندر گاہ آنے پر مراکش حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
مشن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور بین الاقوامی سمندر میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ مشن کمانڈر نے دورے کے دوران مراکشی حکام کا پاک بحریہ کے بحری جہازوں کی بھرپور معاونت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مزید برآںمتعدد مراکشی حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور رابطوں میں مراکشی برادران کے ساتھ بھائی چارگی کا رشتہ مزید مضبوط بنانے کی فضا قائم کی گئی۔ بندر گاہ پر قیام کے دوران پی این ایس معاون پر استقبالیہ عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ عشایئے میں مراکش بحریہ کے سینئر افسران، سفراء اور معروف مقامی شخصیات کے ساتھ مہمانان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشن کمانڈر نے کشمیر میں بھارتی بر بریت، کشمیریوں کی حالت زار اور کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدو جہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے بارے میں معزز شخصیات کو آگاہ کیا۔ دورے کے آخر میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں نے مراکش بحریہ کے جہازکے ساتھ دوطرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں کی حالیہ تعیناتی کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ، بحری تعاون اور میزبان بحری افواج کے ساتھ باہمی آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.