عالمی انسانی حقوق کا ماخذ سرور کائنات ﷺ کا آخری خطبہ ہے، وائس چانسلر زکریایونیورسٹی

جمعہ 15 نومبر 2019 19:28

ملتان ۔15 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) شعبہ سوشیالوجی بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام’’ نور کی برسات‘‘ کی محفل سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے سرمایہ ہدایت ہے اور ان کی سیرت مثالی انسانی طر ز عمل کا منشور ہی․ عالمی انسانی حقوق کا ماخذ سرور کائنات ﷺ کا آخری خطبہ ہے ․ حضورﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنانا چاہیے اسی میں ہماری نجات ہے ․ محفل میں بین الاقوامی ایوراڈ یافتہ قاری وحید ظفر قاسمی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ سے سامعین کے دلوں کو منور کیا ․ تقریب سے چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر امتیاز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں منصب رسالت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ․ آپﷺ کی محبت کے بغیر ہمار ا ایمان نامکمل ہی․ ملک اکمل وینس نے کہاکہ آپﷺ کی ذات بابرکات پر کثرت سے درود پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہی․ خالق کائنات اللہ سبحانہ و تعالی نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے باعث رحمت بناکر بھیجا آپﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں․ ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر کامران اشفاق ، ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹر ارم اعوان ، اساتذہ و طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :