شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ماسٹرز پروگرام داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 1160 سے زائد امیدواروں کی شرکت

جمعہ 15 نومبر 2019 19:33

سکھر۔ 15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس میں تعلیمی سال 2020 کیلئے ماسٹرز پروگرام میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ جمعہ کو منعقد ہوا۔ ٹیسٹ میں 1050 نشستوں کیلئے 1160 سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ کیلیے 30 بلاک قائم کیئے گئے تھے۔ اس موقع پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے ٹیسٹ کے لاکس کا دورہ کیا اور ٹیسٹ میں شریک امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور مقابلے کا دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات صرف اہلیت اور قابلیت پربھروسہ کریں اور مقابلے کے جذبے سے اپنی منزل حاصل کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے طلبہ و طالبات قوم کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے ٹیسٹ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو اور ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائیس چانسلر، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر میر منصف علی ٹالپر، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو، پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، پروفیسر داکٹر مینہوں خان لغاری، پروفیسر ڈاکٹر امیر حسین شر، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن خاصخیلی، غزالہ قریشی، سید مہدی شاہ راشدی، نظیر احمد منگنیجو، غلام شبیر پھلپوٹو و دیگر بھی موجود تھے۔