وزیراعلیٰ پنجاب کا تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

جمعہ 15 نومبر 2019 20:01

وزیراعلیٰ پنجاب کا تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی ..
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔