Live Updates

مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکا ہے ،علی امین خان گنڈاپور

چین ، ترکی اور ملائیشیا ء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات پر کھل کر اظہار کر رہے ہیں ،اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،جوہری طاقتوں میں تصادم سے دنیا کو نقصان ہوگا،اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے،سیمینار سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 20:11

مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے مودی کے قابل مذمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکا ہے ،چین ، ترکی اور ملائیشیا ء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات پر کھل کر اظہار کر رہے ہیں ،اقوام متحدہ میں بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے،حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،جوہری طاقتوں میں تصادم سے دنیا کو نقصان ہوگا،اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے،ہماری حکومت کے دوران ہی انشاء اللہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسیڈ کشمیری جرنلسٹز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی ، مودی کے قابل مزمت اقدامات کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ہائی لائٹ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ، ترکی اور ملائیشیا ء نے مقبوضہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے جبکہ باقی نے عمومی طور پر مسئلہ کشمیر پر ہمیں سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اپنے تحفظات پر کھل کر اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی لیڈرشپ اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کو سپورٹ کیا،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پوری دنیا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا آج دنیا کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں جانتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے بھارت کا وضع کردہ نقشہ مسترد ہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کے ہر حد تک جانے کے بیان نے ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی میں اصل جدوجہد کشمیری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جوہری طاقتیں ہیں، تصادم ہوا تو دونوں ممالک نہیں دنیا کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودگی کے باعث او آئی سی اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ احتجاجاً نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جلد او آئی سی اور سارک کا سربراہ اجلاس جلد بلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، وزارت خارجہ کشمیر کاز پر بہت سنجیدگی اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،ہماری حکومت کے دوران ہی انشاء اللہ کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، مزید کوشش اور انتھک کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،پاکستان نے آر ایس ایس کی ہندتوا نظریہ مکمل طور پر آشکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ کشمیری بہن، بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کا حق ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستانی پرچم میں اپنے شہیدوں کو دفنا رہے ہیں، وہ ہمارے بھرپور تعاون کے متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل کرا کر کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات