سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ڈرافٹنگ کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

جمعہ 15 نومبر 2019 20:11

سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ڈرافٹنگ کونسل کے قیام کی منظوری دیدی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نے اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ڈرافٹنگ کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ڈرافٹنگ کونسل سپیکر قومی اسمبلی کی زیر سرپرستی اپنے فرائض سرانجام دیگی،ڈرافٹنگ کونسل ڈرافٹنگ ونگ کی پیریاڈیکل رپورٹ اور کام کے معیارکا جائزہ لے گی۔ ڈرافٹنگ کونسل، ڈرافٹنگ ونگ کے عملے کو اسے موثر بنانے کیلئے اپنی تجاویز دینے کے علاوہ حتمی شکل دینے میں رہنمائی کریگی۔ڈرافٹنگ کونسل کسی بھی موضوع پر قانون سازی کے لیبل ڈرافٹ کریگی، پہلے سے منظور شدہ بلوں میں ترمیم کیلئے ڈارفٹنگ ونگ کو ہدایات بھی دے گی ۔

(جاری ہے)

ڈرافٹنگ کونسل میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر ،ممبران قومی اسمبلی اسد عمر،سردارایاز صادق، رانا تنویرحسین ،راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، شاہدہ اختر علی ،سردار محمد اسرار ترین، غوث بخش مہر، امیر حیدر ہوتی ،صابر قائمخانی ، چوہدری سالک حسین ، محمد حسین نوٹیزئی اور ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی شامل ہونگے ۔