بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

جمعہ 15 نومبر 2019 20:29

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی تاہم مقامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1469ڈالرسے گھٹ کر1466ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور10گرام قیمت میں214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86450روپے سے گھٹ کر86200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74117روپے سے گھٹ کر73903روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔