نواز شریف کی صحت کیلئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ،جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں،مریم اورنگزیب

سٹیرائیڈز اوردیگر ادویات کی زیادہ مقدار دینے سے پیدا شدہ اثرات کو توازن میں لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، بیان

جمعہ 15 نومبر 2019 21:27

نواز شریف کی صحت کیلئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ،جسم پر سوجن اور ادویات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کیلئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے، ان کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، سٹیرائیڈز اوردیگر ادویات کی زیادہ مقدار دینے سے پیدا شدہ اثرات کو توازن میں لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بیان میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا نے کہا کہ محمد نواز شریف کی صحت کے لئے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے،سابق وزیراعظم کے جسم پر سوجن اور ادویات کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کا طبی معائینہ کیاجارہا ہے، ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کوسٹیرائیڈز اوردیگر ادویات کی زیادہ مقدار دینے سے پیدا شدہ اثرات کو توازن میں لانے کیلئے بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔