خواتین کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قاسم خان سوری
مو جودہ حکو مت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لا نے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ورکشاپ سے خطاب
جمعہ 15 نومبر 2019 21:27
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ ملک میں جمہو ری نظام کے استحکا م کے لیے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔
انہو ں نے جمہوریت کی افادیت کو اجا گر کرتے ہو ئے کہا کہ جمہو ریت ایک پر امن معاشرے کی تشکیل ،معاشرے کے تما م طبقوں خصوصا کمزور اور پسما ندہ طبقات کی محرومیوں کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا تحفظ دینے کے لیے نا گزیر ہے۔انہو ں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹیٹیو ٹ کی ملک میں جمہو ریت کے استحکا م کے لیے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این ڈی آئی ملک میں سیا سی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلا حیتوں کو نکھا رنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بطور سیا سی ورکر انہیں خود بھی کئی بار اس ادارے میں ٹرنینگ میں شرکت کا مو قع ملا ہے۔انہو ں نے کہا کہاین ڈی آئی حقیقی معنو ں میں سیا سی ورکرز کا حوصلہ بڑھانے ،شعور اجا گر کرنے اور اعتما د پیدا کر نے میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی کی ٹرنینگز کا بنیا دی مقصد جمہوری انداز میں اداروں اور تنظیمو ں کو چلا نے کے لیینوجوانوں تربیت دینا ہے۔انہوں نے ایسے پروگرام تر تیب دینے کی ضرورت پر زور دیا جن سے معاشرے کے اندر ترقی و استحکا م آئے اور محرومیوں کا خاتمہ ہو۔انہو ں نے ورکشاپ کے شرکا ء کو اس ٹرنینگ میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اس ٹرنینگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ٹرنینگ سے شر کا ء کو بہت کچھ حاصل کر نے کا مو قع ملے گا۔انہو ں نے شرکا ء پر زور دیا کہ وہ اپنے علا قوں میں جا کر ٹرنینگ سے حاصل ہو نے والی معلو ما ت کو دیگر سیا سی ورکرز تک پہنچائیں۔انہو ں نے کہا کہ بلو چستان کی خواتین انتہائی با صلا حیت اور با شعور ہیں تا ہم انہیں آگے آنے کے کم مواقع ملتے ہیں بلو چستان کی خواتین کے لیے اس ٹرنینگ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔انہو ں نے این ڈی ا?ئی کی کنٹری ڈائریکٹر ڈورین کیا نی کو اس ورکشاپ کے کا میا ب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی اور ملک میں جمہو ریت استحکا م کے لیے ان کی خداما ت کوسراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.