صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بنگلہ دیش میں حالیہ سمندری طوفان بلبل سے قیمتی جانوں، املاک کے نقصان پر بنگلہ دیش کے صدر سے اظہار تعزیت

جمعہ 15 نومبر 2019 21:27

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بنگلہ دیش میں حالیہ سمندری طوفان بلبل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیش میں حالیہ سمندری طوفان بلبل کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں، املاک کے نقصان اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے پر بنگلہ دیش کے صدر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے متاثرہ افراد کی جلد بحالی کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے معمول کی زندگی کا دوبارہ آغاز کریں گے۔