رحیم یارخان، سانحہ تیز گام ، مزید چھ میتوں کی شناخت ہوگئی

جمعہ 15 نومبر 2019 21:55

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سانحہ تیز گام ، مزید چھ میتوں کی شناخت ہوگئی ، تین کا تعلق بکھر ، دو کا تعلق ضلع سانگھڑ، ایک کا تعلق میر پور خاص سے تھا ، میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

اب تک شناخت ہوجانے والی میتوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے جبکہ دو میتیں ڈی این اے رپورٹ نہ ملنے کے باعث بدستور شیخ زید ہسپتال کے سرد خانہ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :