اوپن یونیورسٹی میں" بین الاقوامی تقابلی ادب' پرعالمی کانفرنس21نومبر کو منعقد ہوگی

8ورکنگ سیشنمیں 70مقالے پیش ہوںگے ،ْ 6ممالک کے مسلم اسکالرز اور ماہرین تعلیم شرکت کریںگے

جمعہ 15 نومبر 2019 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ عربی)کلیہ علوم اسلامیہ(کے زیر اہتمام "بین الاقوامی تقابلی ادب"کے موضوع پر پہلی 2۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس21۔نومبر کو منعقد ہوگی۔ متحدہ عرب امارات ،ْ الجزائر ،ْ مصر ،ْ عمان ،ْ اردن اورشام کے اسکالرز اور ماہرین تعلیم اپنے کلیدی خطبات میں ادبی و ثقافتی موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

عربی ادب و ثقافت کا دیگر زبانوں کے ساتھ تقابلے جائزہ پر بحث مباحثوں میں ملک بھر کے تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کے زبان و ادب کے ماہرین بھی حصہ لیں گے۔ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کے مطابق یہ کانفرنس نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے قومی و عالمی سطح کے علماء کرام کے مابین علمی مباحثوں کو فروغ دینے کے لئے جاری تقاریب کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کوآرڈینیٹر شکیل احمد نے کانفرنس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا ،ْ ان کے مابین باہمی محبت ،ْ ہم آہنگی اور اتحاد کی فضاء قائم کرنا ہے جو امن و آشتی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں ہمیںوائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی اور بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔ کانفرنس کے دو دنوں میں 8ورکنگ سیشن ہوں گے جس میں 70مقالے پیش کئے جائیں گے۔افتتاحی/ اختتامی دونوں تقاریب کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کریں گے۔