دنیا بھر میںذیابطیس تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ طرززندگی میں تبدیلی ہے، ماہرین

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) دنیا بھر میںذیابطیس تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ طرززندگی میں تبدیلی ہے،اھتیاطی تدابیر سے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اس امر کا اظہار ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر محمد میڈیکل کالج کے مسزرضیہ آڈیٹوریم میں روٹری کلب ڈاکٹر سید علی محمد ٹائون کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنررئیس،احمد خان ،پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد ،پروفیسر شمس العارفین خان،ڈاکٹر ندیم میمن،صدرڈاکٹر شوکت اعوان،سیکریٹری ڈاکٹر حبیب الرحمن چوہان اور شیخ عاشق علی نے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ ذیابطیس موروثی یا وبائی مرض نہیں ہے بلکہ انسان خود بد احتیاطی سے اس کا شکار ہوجاتا ہے ،جس میں ذہنی دبائو،ورزش کا فقدان،خوراک کی زیادتی،کولڈ ڈرنکس اور دوائوں کے بے جا استعمال اس بیماری کے بڑھانے میں مددگارہوتی ہیں ،انہوں نے کہا جو لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوگئے ہیں وہ اچھے معالج سے مشورہ کرکے اسے کنٹرول کرنے کا حیلہ کرسکتے ہیں اور جو لوگ ابھی ذیابطیس سے محفوظ ہیں وہ اپنی زندگی کے روزمرہ معمولات تبدیل کرکے اس مرض سے محفوظ رہیں،اور روزانہ ورزش،پیدل چلنا،خوراک میں کمی، منشیات کے عدم استعمال،غصہ پر قابو پانااور خاص طور پر ذہنی تنائو سے خود کو بچائیں،روٹری گورنر نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا کی سے بڑی تنظیم بننے جارہی ہے اور اس کا بنیادی مقصد امن ،محبت ،بھائی چارگی کا فروغ کے ساتھ دنیا بھر میں خدمت کو شعار بنانا ہے ،انہوں نے کہا روٹری نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کا بھی عظم کررکھا ہے ،انہوں نے روٹیرین پر زور دیا کے آگے بڑھ کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،بعداذاں روٹری گورنر رئیں احمد خان نے روٹری کلب کی جانب منعقدہ آل سندھ روٹری ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح روٹیرین ڈاکٹر سید رضی محمدکو ونر ٹرافی اور کامیاب روٹیرین ،روٹریکٹر س کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،تقریب میں روٹری کلب کی جانب سے روٹری گورنر رئیس احمد خان اور معزز مہمانوں کو شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی ،سیمینار میں روٹری کلب میرپورخاص،روٹری کلب مینگو سٹی،پیراڈائز،سیٹلائٹ ٹائون ،سائرہ جابرمجید،کوٹ غلام محمد ،سامارو کلب کے عہدیداران واراکین ، روٹریکٹرس ،محمد میڈیکل کالج کی فیکلٹی،طلبہ وطالبات ،اسٹاف کے علاوہ معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔

#