عدالتی فیصلہ خواجہ آصفکے جھوٹ کی قعلی کھول دیتا ہے،فواد چوہدری

حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں، وفاقی وزیر کا خواجہ آصف کے نوازشریف بارے بیان پر رد عمل

جمعہ 15 نومبر 2019 23:32

عدالتی فیصلہ خواجہ آصفکے جھوٹ کی قعلی کھول دیتا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ خواجہ آصف کے جھوٹ کی قعلی کھول دیتا ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا حکومتی لاافسرکہتا ہے نوازشریف مرتا ہے تو مرجائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 2 میں حکومتی لاء آفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف ملک سے باہر جانا نہیں چاہتے تھے لیکن والدہ کے کہنے پر بیرون ملک علاج کے لیے تیار ہوئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ عدالتی اہلکار نے لا افسر سے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر پوچھا جس پر لاافسر نے جواب دیا نوازشریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے۔