پیرس میں موسم کی بدلتی صورتحال،بدترین ٹریفک جام

موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث برف باری میں اضافہ،320,000 گھروں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موسم انتہائی خراب ہونے کے باعث نظام زندگی متاثر جبکہ ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث برف باری میں اضافہ جبکہ 320,000 گھروں میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔فرانس کے علاقے رائن الیپس میں غیر متوقع طور پر شدید برف باری کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ریل سسٹم بھی درہم برہم ہے جبکہ ایسیر کے شمال میں واقع قصبے روچے میں ایک 63 سالہ موٹرسائیکل سے گر کر ہلاک ہو گیا، ایک نوجوان درخت سے گرنے پر شدید زخمی ہوا جس کی اطلاع پریفیکیچر نے دی۔