فن لینڈ 30 برس بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

ٓابتدائی طور پر عراق میں فن لینڈ کے سفارت خانے میں چار افراد ہوں گے،فن لینڈ حکومت کا اعلان

جمعہ 15 نومبر 2019 23:42

یلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) فن لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولے گا اور تقریبا 30 برس کے بعد اپنا سفیر بغداد بھیجے گا۔ اس اقدام کا مقصد دو طرفہ تعلقات کی از سر نو تاسیس، عراق کی تعمیر نو میں مدد اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فن لینڈ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں عراقیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد ان افراد کی واپسی اور بے دخلی ابھی تک دونوں ملکوں کے پیچخار معاملے کی حیثیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں تقریبا 20 ہزار عراقی شہری فن لینڈ پہنچے تھے۔فن لینڈ کے سفیر ویسا ہیکینن نے سرکاری طور پر اپنا نیا منصب سنبھالنے سے ایک روز قبل جمعرات کو امریکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں واضح کیا کہ ان کا ملک جو یورپی یونین کا رکن ہے ، اس نے جنوری 1991 میں خلیج کی جنگ کے فوری بعد عراق میں اپنا سفارتی وجود ختم کر دیا تھا۔ابتدائی طور پر عراق میں فن لینڈ کے سفارت خانے میں 4 افراد ہوں گے۔ یہ سفارت خانہ بغداد میں ایک عمارت میں واقع ہے۔ اس عمارت میں سعودی سفارت خانہ بھی ہے۔