Live Updates

تحریک انصاف کامولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا،ملک مذہبی منافرت اوراداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا، فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 نومبر 2019 20:37

تحریک انصاف کامولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر2019ء) تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا،ملک مذہبی منافرت اوراداروں کیخلاف اشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا،فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔کورکمیٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کراپنے خیالات کا اظہار کیا، کور کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران اداروں پر تنقید کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمرا ن خا ن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران مذہنی کارڈ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

فضل الرحمان نے دھرنے سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا۔ملک مذہبی منافرت ، اداروں کیخلافاشتعال انگیز ی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔مولانا کی تقریر کو لے کرقانونی آپشنز استعمال کیے جائیں، کسی کو اجازت نہیں کہ کنٹینرپر چڑھ کرمذہبی منافرت پھیلائے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا امور کو دیکھنے کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں فردوس عاشق اعوان ، جہانگیرترین ، اسد عمر اور فواد چودھری شامل ہیں۔

کمیٹی ریاست مدینہ کے تصورکے مطابق تجاویز پیش کرے گی۔کمیٹی ریاست مدینہ کے خدوخال کو اجاگر کرے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔جمعہ کو ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر ، مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر بھی پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات