Live Updates

جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کا امکان

طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور قومی کرکٹر کو پاکستان سپر لیگ کی گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 نومبر 2019 20:50

جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کا امکان، طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور قومی کرکٹر کو پاکستان سپر لیگ کی گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل قومی کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اس فہرست میں جارح مزاج بلے باز عمران نذیر بھی شامل ہیں۔ عمران نذیر تاحال پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔ تاہم امکان ہے کہ پی ایس ایل 5 میں وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑی میں ابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمر گل، عثمان صلاح الدی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے، ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کو طے شدہ کیٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ پانچ کیٹیگریز، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل ہیں۔ ہر سکواڈ میں کم از کم 16 اورزیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں۔

تین پلاٹینیم ، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلیمنٹری (اختیاری) ہر فرنچائز کی پہلی بار 9 باریوں اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہو گا۔ 16 کھلاڑیوں میں 11 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہو گی تاہم 18 رکنی سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جا سکتی ہے۔سکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے اور پھر 13 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات