کوئٹہ میں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 16اور 17نومبرکو بجلی بند رہے گی‘ کیسکو

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے آئی ٹی ،ریگی، ایف سی، کچلاک IاورکچلاکIIفیڈروں سے 16اور 17نومبرکو دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند ہو گی۔

(جاری ہے)

17 نومبر (بروز اتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈ سمنگلی، پی ٹی وی (PTV)، جناح روڈ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس اولڈ، کیسکو، عالم خان، ایف سی ہسپتال، مالک اور کسٹم فیڈروں سے صبح 10 بجے تا دوپہر2بجے بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح 18نومبرکوسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ اور انڈسٹریل فیڈرزسے صبح11بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈر سے ایک بجے دن تا شام چاربجے بجلی بندہوگی علاوہ ازیںاُسی روز پنجگور،منگچر اور مچھ گرڈسے صبح8بجے تا دوپہر2بجے نیز ژوب گرڈاسٹیشن کے کینٹ، رورل، سٹی فیڈروں سے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔