Live Updates

اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:06

اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنمائوں کی تقاریر کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں دھرنے کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں کی ناقابل قبول تقاریر کی مذمت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر کاز کو بڑا نقصان پہنچا، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات