Live Updates

عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ، مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:08

عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ، مولانا فضل الرحمن
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ پر امن طریقے سے اس حکومت کو رحصت کرنا چاہتے ہے۔حکومت کی چھولے ہل چکی ہے، جڑے ہل چکی ہے، بس ایک اور جھٹکا دینگے۔ہم پاکستان میں لیبیا، افغانستان، اور عراق جیسی صورت حال بنانا نہیں چاہتے۔

دھرنے مزید کئی دن تک جاری رہے گی۔24 گھنٹے کے اندر آپ کے لبیک پر پورا پاکستان بند ہو چکا ہے۔ڈی آئی خان، افعانستان سے آنے والے راستے بند ہے، شہراہ قراقرم، آسلام آباد بھی بند ہے۔ثابت ہوا کہ ہم پورا پاکستان بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے رات کو دھرنا نہ دیا جائے،دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن موجودہ حکومت کے وزرا مہنگائی سیب بے خبر ہے۔

(جاری ہے)

چار سو روپے پر ٹماٹر فروخت ہورے ہے، لیکن پی ٹی آئی کے وزیر کی. مطابق ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہے ہیں۔پلان بی کے تحت دھرنے روڑ بلاک پر احتجاج اور دھرنا صبح سے شام تک رکھا جائے۔ آئندہ چند روز کے بعد شہر شہر دھرنے دی جائے گا۔جہاں بھی احتجاج ہورہا ہے اس کو رات کے وقت ختم کیا جائے۔ہم قبائلی لوگ ہے، جھگڑے میں ہم نے اپنی طاقت کراچی سے چترال تک دیکھا دیا،ہم نے عوام کی طاقت سے عوام پر پڑے حکومتی پتھر کو ہٹانا ہے۔

راستے سے پتھر ہٹانے کے لیے مشقت اتھانے میں مشکلات تو ہونگی لیکن اس پتھر کو عوام کی طاقت سے ہٹائے گے۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور دوسری صوبے کے رہنماؤں سے رابطے میں اپوزیشن ہمارے موقف میں ہمارے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر حکم آباد میں آزادی پلان بی کے تحت دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ اپوزیشن لیڈر اکرم خان دورانی ،مفتی حاکم علی نے بھی خطاب کیا۔

جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ باضمیر پاکستانیوں کی پر امن احتجاج ہے جو کہ ایک ایسی حکومت کے خلاف ہے جو ووٹ کے زریع نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے۔ہمارا موقف اصولی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو آئین و قانون کے تحت فعال بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کی عوام منہگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کے اندھروں میں مایوس ہوچکی ہے۔آزادی مارچ امید کی ایک کرن ہے۔جلد سلیکٹو حکومت سے ہم آزاد ہوجائیں گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات