ترکی نے برطانوی اور جرمن نژاد مبینہ 8دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کردیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ترکی نے داعش سے تعلق رکھنے والے جرمن اور برطانوی نژاد مزید 8 دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کردیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی نے داعش سے تعلق رکھنے والے جرمن اور برطانوی نژاد مزید 8 دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

ترکی سے ڈی پورٹ ہونیوالے 7 افراد جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے ہیں جن میں چار خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔دوسری جانب برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے 26 سالہ شخص کو شام میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ترکی سے برطانیہ پہنچے تھے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وہی مبینہ دہشت گرد ہے جس کو ترکی نے ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔