حکومت اور پولیس کا کرپٹ نظام کے الیکٹرک کو تحفظ اور شہر کراچی کے مظلوم لواحقین کو مقدمات واپس لینے پر مجبور کررہاہے ، سماجی رہنما جبران ناصر، فرحان وزیر

ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود قوانین کے برخلاف بیشتر مقدمات کا چالان جمع نہیں کروایا گیا نیپرا اور چیف الیکٹرک انسپکٹر اس حوالے سے مرتب کی جانے والے رپورٹ کو عوام کے سامنے لائے، ورثاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سمانی کارکن جبران ناصر،فرحان وزیر نے ایڈوکیٹ طاہر اور گذشتہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوجانے والے افراد کے لواحقین کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس کا کرپٹ نظام کے الیکٹرک کو تحفظ اور شہر کراچی کے مظلوم لواحقین کو مقدمات واپس لینے پر مجبور کررہاہے ،3ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود قوانین کے برخلاف بیشتر مقدمات کا چالان جمع نہیں کروایا گیا جبکہ جن مقدمات میں چالان جمع کروائے گئے انھیں Aکلاس کردیا گیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور شہر کراچی کو انصاف ضرور ملے گا ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ نیپرا اور چیف الیکٹرک انسپکٹر اس حوالے سے مرتب کی جانے والے رپورٹ کو عوام کے سامنے لائے اورکرنٹ لگنے سے جاںبحق ہونے والے افراد کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔