ایک خواب دیکھا ہے جس میں شہباز شریف ،پرویزالٰہی ،مولاناعبدالواسع اور آغا محمود شاہ کے سروں پرتاج ہیں،میر خالد لانگو

موجودہ سیاسی صورتحال میں ایسا خواب معلوم نہیں کیوں آیا ،بڑوں سے سنا ہے علی الصبح دیکھے جانے والے خوابوں کی تعبیر اکثر مثبت ہوتی ہے،سابق صوبائی وزیر خزانہ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:05

ایک خواب دیکھا ہے جس میں شہباز شریف ،پرویزالٰہی ،مولاناعبدالواسع اور ..
خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد لانگو نے کہا ہے کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس میں شہباز شریف ،پرویز الہیٰ،مولاناعبدالواسع اور آغا محمود شاہ کے سروں پرتاج ہیںموجودہ سیاسی صورتحال میں ایسا خواب معلوم نہیں کیوں آیا لیکن میں نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ علی الصبح دیکھے جانے والے خوابوں کی تعبیر اکثر مثبت ہوتی ہے ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

میر خالد لانگو نے کہا کہ میں نے گزشتہ رات ایک خواب دیکھا ہے جس میں میاں محمدشہباز شریف،چوہدری پرویزالہیٰ، مولانا عبدالواسع اور آغا محمود شاہ کے سروں پر تاج سجے ہوئے تھے اور وہ لوگ انتہائی خوش و مطمئن نظر آرہے تھے میں کوئی عالم فاضل شخصیت نہیں ہوں کہ خوابوں کی تعبیر بتاسکوں خواب اللہ کی طرف سے آتے ہیں نہیںمعلوم کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہے لیکن گزشتہ دو ہفتوں سے پورے ملک کی توجہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر تھی میں بھی اس پر بہت غور وفکرکررہا تھا اور پھر جب یہ دھرنا اچانک ختم ہوا اس میں بھی کوئی معنی خیز بات ہوسکتی ہے موجودہ سیاسی صورتحال میں اس خواب کا آنا ضروراللہ کی طرف سے کسی بات کا اشارہ یا پیغام ہے جس پرمیاں شہباز شریف ،چوہدری پرویز الہیٰ،مولانا عبدالواسع اور آغا محمود شاہ کو توجہ دینی چاہئے اور وہ کسی عالم سے اس خواب کی تعبیر معلوم کریں کیا پتہ یہ خواب انکے لئے کسی مثبت سمت کا اشارہ ہو۔