Live Updates

نواز شریف کے حق میں فیصلہ آںے میں ہی حکومت کی بھلائی ہے

اگر عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو یہ سب کے لئے فائدہ مند ہوگا لیکن اگر فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے توحکومت کے لیے بڑی مشکل پیدا ہو جائے گی۔ کاشف عباسی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 نومبر 2019 10:36

نواز شریف کے حق میں فیصلہ آںے میں ہی حکومت کی بھلائی ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) سینئیر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو یہ سب کے لئے فائدہ مند ہوگا لیکن اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آتا ہے توحکومت کے لیے بڑی مشکل پیدا ہو جائے گی۔ ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال حکومت سپریم کورٹ جائے گی۔

حکومت کو بھی فیس سیونگ چاہئیے۔7 ارب روپے حکومت کی فیس سیونگ تھی۔جب کہ لیگل فیس سیونگ کا طریقہ بھی موجود ہیں اگر عدالت نواز شریف کو بھیجتی ہے تو حکومت کہے گی کہ ہم نے نواز شریف کو باہر نہیں بھیجا ان کو تو عدالت نے باہر بھیجا ہے۔کاشف عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ آنے میں ہی حکومت کی بھلائی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت مشکل میں پھنس جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر تو فیصلہ حکومت کے حق میں آ گیا تو پھر گورنمٹ بہت مشکل میں پھنس جائے گی۔پروگرام میں موجود صحافی کا کہنا محمد مالک کا کہنا تھا کہ میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی جنہوں نے مجھے بتایا کہ میاں صاحب نے کہا کہ ان کو تو میں ایک ٹکا نہیں دوں گا لیکن عدالت جو مانگے گی اسے دوں گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کورکمیٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کھل کراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نوازشریف کا علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر فورم پر سہولت پیدا کی۔ نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں، ان کی صحت سیاست سے اہم ہے۔ نام نکالنے کیلئے قانون میں لچک ڈھونڈی۔ شریف فیملی شورٹی بانڈز کی بجائے عدالت سے ریلیف لے لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات