Live Updates

عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ،تسلیم کریں گے، اسد عمر

میں سوال پوچھتا ہوں کہ کیا امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہے؟مجھ سے غریب قیدیوں کے بارے میں توکبھی کسی نے نہیں پوچھا،تحریک انصاف نے کارکردگی نہ دکھائی توماضی کا قصہ بن جائے گی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 نومبر 2019 16:19

عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ،تسلیم کریں گے، اسد عمر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ، تسلیم کریں گے، میں سوال پوچھتا ہوں کہ کیا امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہے؟مجھ سے غریب قیدیوں کے بارے میں توکبھی کسی نے نہیں پوچھا، تحریک انصاف نے کارکردگی نہ دکھائی توماضی کا قصہ بن جائے گی۔انہوں نے آج یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے اندر اگر ہم سب لوگ ووٹ لے کرگئے ہیں تو وہ اس لیے ہے کہ پارلیمان میں عوام کے مسائل پر بات کی جائے۔

اسی طرح اگر تحریک انصاف اچھے کام نہیں کررہی تو ایوان میں اس پر تنقید کی جائے ۔لیکن پارلیمان میں صرف بات ہی اسی ایشو پر ہوتی ہے کہ کس کو پروڈکشن آرڈر ملے گا؟کس کو ملک میں رہنا ہے اور کس کو جانا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہاں عوا م کی نہیں بلکہ سیاستدانوں کی بات ہورہی ہے۔اسدعمر نے کہا کہ اصل بات یہ ہے پاکستان میں تمام فیصلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، میں خود کو اچھا ثابت کرنے کیلئے کوئی بھی فیصلہ کردوں کہ میں ٹھیک ہوں قانون بھاڑ میں جائے۔

عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سوال پوچھتا ہوں کہ کیا امیر اورغریب کیلئے الگ قانون ہے؟مجھ سے غریب قیدیوں کے بارے میں تو کوئی سوال نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی اور ناکامی اسی کے اندر ہے ، کہ اس کا فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے اگر عوام پانچ سال بعد فیصلہ کرتے ہیں کہ ہماری زندگی بہتر نہیں ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، تو تحریک انصاف بھی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

دوسری جانب پارلیمان اور اس سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،یہ کمیٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر مشتمل ہو گی،اس کے قیام کا مقصد پارلیمان کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات