سیالکوٹ : سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں بڑی کارروائی

مبینہ دہشت گرد زیارت گل عرف شاہ رخ خان کو وزیر آباد روڈ سے گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 نومبر 2019 16:36

سیالکوٹ : سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں بڑی کارروائی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے سیالکوٹ میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے ایک اہم کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد زیارت گل عرف شاہ رخ خان کو وزیر آباد روڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ دہشت گرد حساس ادارے کے عملے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررھا تھا۔ مبینہ دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد، نفرت انگیز لٹریچر اور فنڈنگ بک برآمد کی گئی ہے۔مبینہ دہشت گرد زیارت گُل کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن گوجرانولہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے ادارے نے مبینہ دہشت گرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔