گورنرہاؤس کراچی مین ایف پی سی سی آئی کے 43ویں ایکسپو رٹ ایوارڈ ز کا انعقاد

پاکستان میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع مو جو د ہیں جن کو بروئے کار لا نے اور معا شی تر قی کے لیے استحصال کر نے کی ضرورت ہے ،صدر ڈاکٹرعارف علوی کا خطاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:45

گورنرہاؤس کراچی مین ایف پی سی سی آئی کے 43ویں ایکسپو رٹ ایوارڈ ز کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) ایف پی سی سی آئی نے 43ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپو رٹ ایوارڈز کی تقریب کا نعقاد گورنر ہا ئوس کراچی میں کیا جس میں ڈاکٹر عارف علو ی صدر پاکستان مہمان خصو صی تھے اس تقریب میں آذرخش حا قظی صدر ECO چیمبر، مصطفیٰ رفعت Hisarciklioglu صدر تر کی نیشنل چیمبر ، شیخ یو سف خلاوی سیکٹر ی جنرل اسلا مک چیمبر اور دو سرے غیر ملکی وفو د جن کا تعلق تر کی، افغانستا ن ، ایران، جورڈن، سعودی عرب، فلسطین ، مالدیپ ، کو یت، مصر، قازقستان، کر غستان، تر کما نستان، ازبکستان سے نے شر کت کی تقریب میں 45پاکستان کی کمپنیز کو فارماسو ٹیکل ، ہربل، ٹیکسٹائل ، چمڑا، کنسٹر کشن، پٹرولیم اور دوسرے سیکٹر میں برآمدات کر نے پر ایوارڈ دئیے گئے۔

ایوارڈز حاصل کرنے والو ں کو مبا رکباد پیش کر تے ہوئے پاکستان ڈاکٹر عا رف علو ی نے کہاکہ پاکستان میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع مو جو د ہیں جن کو بروئے کار لا نے اور معا شی تر قی کے لیے استحصال کر نے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں ایز آف ڈوئنگ بز نس میں بہتر ی آرہی ہے جو کہ پاکستان میں بہتر سر ما یہ کاری کے ما حول کی عکا سی کر تی ہے اور پاکستا ن کی مو جود ہ حکومت بھی مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تجا رتی اور معا شی تعلقا ت بہتر کرنے کی خواہا ں ہے ۔

صدر پاکستان نے ای کامرس کے ذریعے پاکستان کی بر آمدات بڑھانے پر زور دیا جس سے مسا بقت میں بہتر ی اور لا گت میں کمی آئے اور ای کا مرس بڑی کمپنیو ں کے ساتھ ساتھ چھو ٹی اور در میانے در جے کے کاروبار کو بھی سہو لت فراہم کر گی ۔ ایف پی سی سی آ ئی کے صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکز ئی نے مہما ن خصو صی اور شر کا ء کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہاکہ نجی شعبہ معا شی تر قی ، تجا رت میں اضا فے اور روزگار فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ مسلم ممالک کے در میان معاشی روابطہ کو فرو غ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو عالم اسلا م میں سر مایہ کاری بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ انہو ں نے ایوارڈجیتنے والو ں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی کو ششیں جا ری رکھیں گے ۔ تر کش چیمبر TOBB کے صدر مصطفیٰ رفعت Hisarciklioglu نے اپنے خطاب میں دو نو ں ممالک کے در میان تجا رتی و معاشی تعلقا ت کو بڑھانے کے لیے پاکستان اور تر کی کی کو ششو ں پر روشنی ڈالی ۔

تقریب سے قبل ایف پی سی سی آئی نے مسلم دنیا میں سر مایہ کاری کے مواقع اجاگر کر نے کے لی Exploring Opportunities Integrating Business مو ضو کے پر کا نفر نس کا انعقا د کیا جس میں چیف منسٹر بلو چستا ن جا م کما ل خا ن تھے ۔ اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے اسلا مک آرٹ اور کلچر پر نما ئش کا انعقاد کیا اور تر کی پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کی دو سری میٹنگ اور پاک جورڈن جو ائنٹ بز نس کو نسل کے افتتا ح کے ساتھ ساتھ پاکستان اور غیر ملکی وفود کے در میا نے ٹیکسٹا ئل ، کنسٹر کشن ، چمڑے اور دو سرے سیکٹرز میں B2Bمیٹنگ کا بھی انعقاد کیا۔