Live Updates

عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

فاروق ستار، عامر خان، قمر، ریحان ہاشمی، قمر منصور، وسیم اختر، روف صدیقی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔ کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا گیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا،عامر خان کی گفتگو

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:45

عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔ کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا گیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر 22 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

فاروق ستار، عامر خان، قمر، ریحان ہاشمی، قمر منصور، وسیم اختر، روف صدیقی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کے رخصت کے باعث 4 مقدمات کی سماعت 21 نومبر ملتوی کردی گئی۔ جبکہ ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز کے 21 مقدمات کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما کیخلاف 4 مقدمات عزیز آباد، سچل برگیڈیئر و دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

سماعت کے بعد رہنما ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ ہم کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور ایم این اے کراچی سے منتخب ہوئے ہیں تو انہوں نے کراچی کو کیا دیا مئیر کے پاس اختیارات ہی نہیں تو وہ کام کیسے کریں گے۔

سب سے زیادہ زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ حکومت اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی۔ شہر میں سیوریج کاکوئی نظام نہیں کتوں کے کاٹنے اور پولیوں کے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ اسپتال میں ادویات نہیں ہے نہ کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ہے۔ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور پاکستان کی سیاست کے اہم کردار ہیں۔ مولانا صاحب کا پلان اے بھی کامیاب ہوا تھا۔ مولانا نے پلان بی میں بھی پر امن انداز اختیار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات