صحافی کالونی میں پلاٹوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں‘میاں اسلم اقبال

غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ کالونی میں ممنوع ،ناجائز تعمیرات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں‘ وزیراطلاعات

ہفتہ نومبر 18:09

صحافی کالونی میں پلاٹوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میںسیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمداسلم ڈوگر، صدرپریس کلب لاہورارشد انصاری، ایم ڈی پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن ارشد سعید اور ضلع کے انتظامی افسران نے اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میںصحافی کالونی کے مسائل اور ترقیاتی امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گی-صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صحافی کالونی میں ناجائز قابضین سے پلاٹ واگزار کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اورصحافی کالونی میںپلاٹوںپرناجائز قبضوں کے معاملات جلد حل کئے جائیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ صحافی کالونی میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ کالونی میں ممنوع قرار دیا جائے اور ناجائز تعمیرات کی روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں-