آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مئی 2019سے زیر التوا ہے،درخواست سینئر وکیل فاروق نائیک کے توسط سے دائر کی گئی ہے

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:24

آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور فریال تالپر نے مقدمہ کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اپیلوں پرسماعت آئندہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ،ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مئی 2019سے زیر التوا ہے،درخواست سینئر وکیل فاروق نائیک کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔