بورے والا، بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے چنبہ کرکٹ کلب ایبٹ آباد کو دوستانہ میچ میں ہرا دیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:32

بورے والا، بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے چنبہ کرکٹ کلب ایبٹ آباد کو دوستانہ ..
بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے چنبہ کرکٹ کلب ایبٹ آباد کو دوستانہ میچ میں ہرا دیا۔ قائد اعظم سپورٹس اسٹیڈیم میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب اور چنبہ کرکٹ کلب ایبٹ آباد(کے پی کی)کی ٹیموں کے درمیان 35 اوورز پر مشتمل کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 201 رنز بنائے جس میں رمشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے اور محمد فرخ نے 29 رنز کی شاندار آننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

جواب میں چنبہ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 199 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں عاصم تنویر اور گل رحمان نے بالترتیب 44 اور 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے محمد عامر اور محمد نعمان نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی موجودہ سیزن میں شاندار کارکردگی اور فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جس پر صدر بی ٹی ایم کرکٹ کلب میاں حفیظ الرحمن نے تمام کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :