Live Updates

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل رہنماء کی کراچی میںملاقات

ہفتہ 16 نومبر 2019 20:01

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل رہنماء کی ..
سکھر۔ 16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ریجنل صدر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کراچی میں ملاقات کی، یہاں جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سکھر لاڑکانہ کے ترقیاتی کاموں کا پیکیج ، صاف پانی پروجیکٹ ،نکاسی آب نظام ، روڈ ، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اور ہیڈ برج سمیت دیگر مسائل کے حل کرنے کے درخواست کی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کو مذید آگاہ کیا کہ گزشتہ 72 سالوں سے اہلیان سکھر صاف پانی کے لیے منتظر ہیں، انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دورہ سکھر کی دعوت دی، صدر مملکت انہیںسکھر لاڑکانہ کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی اور ترقیاتی پروجیکٹ منظور کروانے کا بھی وعدہ کیا جس پر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات