روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ 2ٹینس چمپئن شپ

ہفتہ 16 نومبر 2019 20:15

روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپرسیریز لیگ 2 چمپئن شپ آج (اتوار) کو ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں شروع ہوگاجو 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق شمسی ٹینس اکیڈمی اور روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شروع ہونے والے ٹینس چمپئن شپ میں امریکی نژاد پاکستان کھلاڑیوں کے علاوہ ایشین چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے 12بوائز اور 4گرلز بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں پاکستان کے اشعر میر بھی شامل ہیں۔