حکومت بلوچستان اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان گوادر میں شپ یارڈ منصوبے پر اتفاق

شپ یارڈ کے منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ،بلوچستان کی معیشت بہتر ہو گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:13

حکومت بلوچستان اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان گوادر میں شپ یارڈ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان گوادر میں شپ یارڈ منصوبے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شپ یارڈ کے منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور بلوچستان کی معیشت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی یوتھ اور نوجوان انجینئروں کو شپ یارڈ میں روزگار کے حصول کے لئے کراچی میں پیشگی تربیت دی جائے گی۔