ٹماٹر بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے ٹماٹر وں کی درآمدمیں تیزی ،6ٹرالر کوئٹہ پہنچ گئے

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:13

ٹماٹر بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے ٹماٹر وں کی درآمدمیں تیزی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) ایران سے پاکستان ٹماٹروں کی درآمدمیں تیزی آ نے کے بعدٹماٹروں کے 6ٹرالر کوئٹہ جبکہ مزید 9ٹرالرز پاکستان آنے کیلئے ایرانی شہر میر جاو ا پہنچ گئے اور7سات ٹرالرز اتوار تک کوئٹہ پہنچ جائیں گے ، ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹر کراچی اورپنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لئے بھجوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد ٹماٹر کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے ٹماٹر وں کی درآمدمیں تیزی آگئی ہے ،ایکسپوٹرز نے بڑے پیمانے پر ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع کردی ہے، ایران سے ٹماٹر تفتان کے راستے بذریعہ ٹرالرز کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں کسٹمز حکام کے مطابق اب تک ٹماٹروں سے لدے 6 ٹرالرزکوئٹہ پہنچ گئے ہیں،ٹرالرز کی کسٹمز کلیئِرنس جاری ہے،کوئٹہ پہنچنے والے ٹرالروں میں تقریباایک سو پچاس میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے، ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹروں سے لد ے مز ید7ٹرالرز اتوارکو کوئٹہ پہنچ جائیں گے، اس وقت مزید 9 ٹرالرز ایران کے سرحد ی علاقے میر جاوا پہنچ گئے ہیں،ٹماٹرز امپورٹرز کا کہناہے کہ ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹر کراچی اورپنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لئے بھجوائے جائیں گے، ملک میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ٹماٹر درآمد کرنے سے ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی اور استحکام آنے کا قوی امکان ہے۔