کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چمپئن شپ اے ڈویژن 2019 ، اسماعیل ممڈن فٹبال کلب اور ینگ سرکی فٹبال کلب کے درمیان میچ برابر

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:31

کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چمپئن شپ اے ڈویژن 2019 ، اسماعیل ممڈن فٹبال کلب ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ اے ڈویژن 2019 کے سلسلے میں یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں بروز ہفتہ کو 2 میچ کھیلے گئے پہلا میچ اسماعیل ممڈن فٹبال کلب بمقابلہ ینگ سرکی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا اس طرح یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیاگیا اس میچ کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی رہنما ٹکری عبدالکریم لانگو تھے مہمان کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا کمیٹی ممبران نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا جبکہ دوسرا میچ گولڈن افغان فٹبال کلب بمقابلہ افغان سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیا گیا میچ کے ریفری محمد عمر، بلال احمد، خلیل احمد، عبداللہ، محمد اسماعیل، محمد انور جبکہ ریفری انسپکٹر ارباب امان اللہ کاسی اور میچ کمشنر حبیب شاہ تھے۔