Live Updates

وزیراعظم دیکھیں کن لوگوں نے ان کو کریڈٹ نہیں لینے دیا، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعظم نوازشریف کو غیرمشروط باہر جانے دیتے تو ان کو کریڈٹ ملتا،عمرا ن خان اجازت دینے کے حق میں تھے، کابینہ نے اجازت دی، لیکن معلوم کرنا ہوگا فیصلہ کس نے تبدیل کروایا، ہمارا واضح مئوقف تھا نوازشریف کو جانے دیا جائے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 نومبر 2019 20:37

وزیراعظم دیکھیں کن لوگوں نے ان کو کریڈٹ نہیں لینے دیا، چودھری پرویز ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم دیکھیں کن لوگوں نے ان کو کریڈٹ نہیں لینے دیا، وزیراعظم نوازشریف کو غیرمشروط باہر جانے دیتے تو ان کو کریڈٹ ملتا،عمرا ن خان نوازشریف کو اجازت دینے کے حق میں تھے، کابینہ نے اجازت دی،لیکن معلوم کرنا ہوگا فیصلہ کس نے تبدیل کروایا، ہمارا واضح مئوقف تھا نوازشریف کو جانے دیا جائے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ چودھری شجاعت اور پارٹی کا پہلے ہی یہی مئوقف تھاکہ نوازشریف کو باہر جانے دیا جائے۔ہم کہتے تھے کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو اکیلے عمران خان ذمہ دار ہوں گے، ہم نے کہا تھا عمران خان کو اتنا نقصان ہوگا کہ اس کی تلافی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم عمران خان کی بہتری کیلئے بات کررہے تھے۔عمران خان نوازشریف کو باہر جانے دینا چاہتے تھے۔

کابینہ اجلاس میں نوازشریف کو باہر جانے کا اجازت دینے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن بعد کس نے فیصلے کو تبدیل کروایا، اس کو دیکھنا ہوگا۔ہم وزیراعظم کوکریڈٹ دلانا چاہتے تھے۔اب عدالت نے بھی وہی بات کردی۔وزیراعظم نوازشریف کو غیرمشروط باہر جانے دیتے تو ان کو کریڈٹ ملتا، عمران خان کو دیکھنا چاہیے کہ کن لوگوں نے ان کو کریڈٹ نہیں لینے دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں صاحب کی وطن واپسی کا درست وقت نہیں بتا سکتا۔ میاں صاحب نے صحت مند ہوکر پاکستان ہی آنا ہے۔ نوازشریف شہبازشریف سے ہزار درجے بہتر ہیں۔ شہبازشریف برائے نام اپوزیشن لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے جب ماضی میں معاہدہ کرکے باہر گئے توہم نے ان کا بھرپور خیال رکھا، لیکن ن لیگ نے واپس آتے ہی مونس الٰہی پر کیس بنا دیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کا دھرنا پرامن طور پر ختم ہونا بہتر ہے، ملک بھر کی تاجرتنظیموں اور مزدوروں نے مولانا کا ساتھ دیا۔مولانا کے ساتھ جو چیزیں طے ہوئیں وہ بتانے والی نہیں۔ مولانا کے ساتھ انڈراسٹینڈنگ تحریری نہیں باہمی اعتماد کی ہے۔مولانا کے ساتھ پلان سی پر انڈراسٹینڈنگ بتانے والی نہیں۔ پنجاب میں اس وقت بہت زیادہ مسائل ہیں، پنجاب میں ہم پی ٹی آئی کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات