Live Updates

معاملات طے پاگئے، ن لیگ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کیلئے راضی ہوگئی

ق لیگ نے وزیراعظم کو پیغام دے دیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپ دی جائے ورنہ دوسری جانب سے پیش کش کی جا چکی ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 نومبر 2019 22:19

معاملات طے پاگئے، ن لیگ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کیلئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر2019ء) معاملات طے پاگئے، ن لیگ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کیلئے راضی ہوگئی، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کو پیغام دے دیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپ دی جائے ورنہ دوسری جانب سے پیش کش کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے اپنے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق کے رہنماوں کی جانب سے جس قسم کے بیانات دیے گئے ہیں وہ غیر معمولی ہیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی کافی بیمار ہیں جبکہ پرویز الہیٰ کا پنجاب کا وزیراعلی بنوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ہارون رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دلوانے کیلئے راضی ہو چکی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ق نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھی بھیج دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کا اعلان کر دیں۔ اگر وزیراعظم ایسا نہیں کرتے تو پھر انہیں دوسری جانب یعنی مسلم لیگ ن تو یہ پیش کش کر ہی چکی ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ٹھنڈے دماغ دے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ چوہدری برادران کو بلائیں انہیں اپنے پاس بٹھا کر ان سے بات کریں اور معاملات کو ہاتھ سے نہ نکلنے دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات