Live Updates

فلم انڈسٹری میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ہیروئنز کا راج ختم

ہفتہ نومبر 23:13

فلم انڈسٹری میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ہیروئنز کا راج ختم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) طویل عرصے کے بعد فلم انڈسٹری سے لاہور سے تعلق رکھنے والی ہیروئنز کا راج ختم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کم از کم گزشتہ ایک دہائی تک فلم انڈسٹری پر لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں کا راج تھا۔

(جاری ہے)

جن میں اداکارہ صائمہ نور ،لیلیٰ،مدیحہ شاہ، نرگس،نور بخاری،نرما، زارا شیخ اور ریشم سمیت دیگر اداکارائیں شامل تھیں لیکن اب یہ اداکارائیں فلموں سے دور ہو چکی ہیں اوران کی جگہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ہیروئنزنے اپنا راج قائم کرلیا ہے ۔

ان اداکاروں میں ثناء جاوید،ماہرہ خان،حریم فاروق،نیلم منیر، مایا علی،عائشہ عمر،ماورا حسین، سوہا علی ابڑو، عروہ حسین ، صنم سعید سمیت دیگرشامل ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ فلم انڈسٹری پرلاہورسے تعلق رکھنے والی ہیروئنز کا راج ختم ہوا ہے اور اب فلم انڈسٹری میں کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں بھرپور انداز میں چھائی ہوئی ہیں۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :