ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انفارمیشن و کمیونیکشن کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:30

ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا‘ انفارمیشن ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔ہفتہ کو کراچی میں انفارمیشن و کمیونیکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی دماغ میں کئی ہزار الفاظ کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جس سے وہ خیالات کا اظہار کرتا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ کوئی بھی بات منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ آپ کسی ٹیکنالوجی کو روک بھی نہیں سکتے،اس سے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، انسان اپنی غلطیوں سے نہیںسیکھتا،دنیا جو تباہی دیکھ چکی ہے اس میں کمیونیکشن کا گہرا تعلق ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ انسان کوبدلنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔