کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پرکرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

بیرونِ ملک جانے والے چینی مسافر سے ڈالر، یوآن اور بھارتی کرنسی برآمد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 12:01

کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پرکرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 نومبر2019ء) کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پرکرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کسٹمز نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی باشندے کو گرفتار کیا ہے جو کہ آرمچی جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی باشندے سے ڈالر، یوآن اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ چینی مسافر چائنہ آئیر کی پرواز 6018کے ذریعے آرمچی جارہا تھا جب لاہور کسٹمز نے اس سے 17ہزار امریکی ڈالر، 25ہزار 600یوآن اور 25ہزار780بھارتی روپے برآمد کرلیے۔ کسٹمز نے مسافر کو گرفتار جر کے کرنسی قبضے میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔