Live Updates

عمران خاں ملک کو تمام مشکلات سے نجات دلائینگے ‘رہنماء تحریک انصاف میاں تبسم پرویز

اتوار 17 نومبر 2019 13:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما بریگیڈیئر(ر)میاں تبسم پرویزنے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے ناکام ہوئے پاکستان کی غیور قوم نے گھروں سے نہ نکل کر ثابت کر دیا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خاں کے ساتھ کھڑی ہے شاہراؤں کو بند کرنے والے احتجاج کی آڑھ میں ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے ملک گیر ہڑتال میں بھی با شعور عوام ان کو رد کر دے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈیئر(ر)میاں تبسم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خاں ملک کو تمام مشکلات سے نجات دلائینگے اور ہر طرف ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اور انصاف پوری قوم کی متفقہ آواز ہے یہ ملک غریب نہیں ہے لیکن اقتدار کو کاروبار بنانیوالوں نے وسائل لوٹ کر لوگوں کی اکثریت کو غریب و افلاس کے تحفے دئیے جب تک ملک میں فرسودہ نظام کو ختم کر کے قانون آئین کی بالا دستی نہیں ہوگی عوام اسی طرح صحت ،تعلیم و انصاف کی فراہمی سے محروم رہینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات