Live Updates

آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں: شیخ رشید احمد

پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، 2ماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمان کو تو جلدی واپس چلے جانا تھا تاہم 2 دن مزید رکنے پر انہیں داد دیتا ہوں: وفاقی وزیرریلوے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 13:21

آصف زرداری کے کیس میں پلی بارگین کیلئے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں: شیخ رشید احمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 نومبر2019ء) : مولانا فضل الرحمان کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے واپس گئے ہیں، انہیں تو جانا ہی تھا، انہیں تو جلدی جانا تھا تاہم 2 دن مزید رکنے پر انہیں داد دیتا ہوں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑنا، اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے، شریف برادران کو باہر بھجوانے میں کسی کا کردارنہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل ہوئی ہے، انہوں نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتہ بعد علاج کے بعد واپس آئیں گے، انہیں 4 ہفتوں کے لئے اجازت مل گئی ہے اور ہائی کورٹ نے جانے کی اجازت دی، یہ نہ نوازشریف کی جیت ہے اورنہ ہماری ہار ہے، یہ قانون کی فتح ہے، عدالت نے دونوں پارٹیوں کی عزت کو بحال رکھا۔

یہ بہت کنجوس ہیں،یہ لوگ سمجھتے ہیں کفن کے ساتھ جیبیں بھی لگی ہوئی ہیں، یہ لوگ سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو ضمانت پر رکھ کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سئے نکالے جانے کے عدالتی حکم پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ حکومت کی ہار ہے اور نہ ن لیگ کی جیت، نواز شریف کے بارے میں عدالتی فیصلہ قانون کی جیت ہے، نواز شریف کے معاملے میں کسی کا کوئی کردار نہیں ہے، انہیں عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل کے تاثر کی نفی کرتے ہیں، اسٹاک ایکسچینج کی طرح نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے جارہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 15 جنوری تک حالات تھیک ہوجائیں گے اور پاکستان کی سیاست خوشگوار ٹریک پر چلنے لگے گی۔ انہوں نے مزید ے کہا ہے کہ آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں، نہ ڈیل ہوئی ہے نہ ڈھیل، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات