Live Updates

چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل کروانے کا الزام، سیاسی اور عوامی ردِعمل سامنے آگیا

پہلے پی ٹی آئی کیلئے ق لیگ کو توڑا گیا تھا اور اب چوہدری برادران اس کا بدلہ لینے کیلئے آگئے ہیں: ٹویٹر صارفین کا ردِعمل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 14:38

چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر ق لیگ کے رہنماؤں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترن۔17نومبر2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا پر ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروانے کے الزام کے بعد سیاسی اور عوامی ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ اس بیان کے بعد سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے سوال کیا ہے کہ عمران خان بھی غائب ہیں اور نواز شریف جا رہے ہیں جبکہ پرویزی الہیٰ یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں یا انکی حکومت گرانا چاہتے ہیں؟
 
 انہوں نے کہا کہ عمران خان چھٹی پر چلے گئے ہیں اور نواز شریف بیرونِ ملک جارہا ہے اور ایسے وقت میں چوہدری پرویز الہیٰ سامنے آکر ایسے بیانات دے رہے ہیں کیا وہ عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں یا انکی حکومت گرانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید الزام لگایا ہے کہ اس وقت عمران خان کو ایک رئیل سٹیٹ کے بڑے کاروباری شخص کے ذریعے بہت بڑی رقم بھی دلوائی گئی تھی۔
 
 
دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران بدلہ لینے آگئے ہیں۔ ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ تب پاکستان تحریکِ انصاف کی وجہ سے ق لیگ ٹوٹی اب ق لیگ ان کے ساتھ حساب برابر کرنے آئی ہے۔

 
 
ایک ٹویٹر صارف نے کہا ہے کہ پردے کے پیچھے کچھ ہونے والا ہے۔ 
 
یاد رہے کہ اس سے سپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کو جنرل پاشا ہی تحریکِ انصاف میں لے کر گئے؟ جس پر چوہدری پروزیر الہیٰ نے مثبت میں جواب دیا اور کہا کہ وہی لے کر گئے تھے۔ اس کے بعد سینئیر صحافی سلیم صافی نے مزید سوال کیا کہ اور کون سے شخص کو وہ لے کر گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اہم لوگوں کو جنرل پاشا پی ٹی آئی میں لے کر گئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات