نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا وفاقی وزیر علی زیدی

اتوار 17 نومبر 2019 14:50

نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا وفاقی وزیر علی زیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں شہبازشریف عظیم ہسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے تھے۔اسی ویڈیو پر علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ شہبازشریف نے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا یہاں عالمی معیار کا علاج ہوگا، علاج کی سہولتیں دنیا کے کسی بھی ہسپتال سے کم نہیں ہوں گی،تو نوازشریف کا علاج یہاں کیوں نہیں ہوسکتا