نواز شریف کیساتھ طبی عملہ اور آلات بھی جائیں گے: ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر 24 گھنٹے درکار ہیں، مکمل طبی سہولیات سے آراستہ ایئر ایمبولینس میں سفر کریں گے: ذاتی معالج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 15:26

نواز شریف کیساتھ طبی عملہ اور آلات بھی جائیں گے: ڈاکٹر عدنان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر2019ء) : سابق وزیراعظم میاں مھمد نواز شریف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ کیساتھ طبی عملہ اور آلات بھی جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر 24 گھنٹے درکار ہیں، مکمل طبی سہولیات سے آراستہ ایئر ایمبولینس میں سفر کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ بیرون ملک فضائی سفر کے دوران پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے اور دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز طبی احتیاط کی تیاری کریں گے۔

ڈاکٹر اس عمل کو بھی یقینی بنائیں گے کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے جو نواز شریف کی زندگی کیلئے مہلک ثابت ہو سکتی ہو۔ مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم کو لے جانے کیلئے ائیرایمبولینس منگل کی صبح پاکستان پہنچے گی جبکہ نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ڈاکٹرز نے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے آج بھی نواز شریف کا معائنہ کیا ہے، انکو بلیڈ پریشر، شوگر، دل اور دوسرے طبی مسائل سے بچانے کیلئے ادویات دی جارہی ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دعا کریں کہ سفر بخیر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کو سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تا کہ سفر کے دوران پلیٹ لیٹس کم نہ ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ ہوں گے۔ شہباز شریف نواز شریف کی مکمل صحتیابی تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ وہ اپنی کمر کی تکلیف کا علاج بھی کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پاکستان میں ہی موجود رہیں گی۔